تشبہ بالکفار اور قرآنی تعلیمات: ایک تحقیقی جائزہ (Imitation of the Infidels and Quranic Teachings: A Critical Overview)
Al-Tafseer Biannual Research Journal Karachi, 2020
13 Pages Posted: 6 Nov 2020
Date Written: March 11, 2020
Abstract
Urdu abstract: فی زمانہ اغیار سے مشابہت کا رجحان بڑھتا چلا جا رہا ہے اور ہر شخص مغربی تہذیب کے رنگ میں رنگا نظر آتا ہے۔ مغرب کے فکری غلبے کی وجہ سے لوگ ان کی ثقافت کو اپنانے میں بھی فخر محسوس کرتے ہیں۔بات معاشرت کی ہو یا سیاست کی، اخلاق و کردار کی ہو یا طرز فکر کی آپ کو روزمرہ زندگی کے ہر معاملے بالعموم یہی رویہ کارفرما نظر آئے گا۔آپ کسی شخص کو دیکھ کرمعلوم نہیں کرسکتے کہ آیا یہ مسلمان ہے یا غیر مسلم۔چنانچہ آج بہت زیادہ ضرورت ہے کہ قرآن وسنت کی طرف رجوع کیا جائے اور تشبہ بالکفار کی حقیقت کو واضح کیا جائے۔ ان کے احکام و علل کو اجاگر کیا جائے اور اس کی حلت و حرمت کا تعین کیا جائے۔ تغیر زمان و مکان اور مقاصد شریعہ کے تناظر میں اس کا ازسر نو جائزہ لے کر امت مسلمہ کو اس کے عواقب و نتائج سے آگاہ کیا جائے ۔ اس ضمن میں بہت سے فرامین ذخیرہ احادیث میں موجود ہیں جن کی مدد سے مسئلہ زیر غور کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے مگر بہت سے لوگ ان کو درخور اعتنا نہیں سمجھتے بلکہ کچھ علماء بھی ان احادیث کی صحت پر اعتراض کرتے ہیں اور اس کی صحت پر سوال اٹھاتے ہیں۔ نتیجۃ ً لوگ تشبہ بالکفار کی عادت میں مبتلا رہتے ہیں۔چناچہ زیر نظر مقالہ میں تشبہ بالکفار کی حیثیت کو قرآن پاک کی آیات سے واضح کیا جائے گا اور یہ جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ تشبہ بالکفار کے بارے میں اللہ رب العزت نے قرآن پاک میں کیا احکامات بیان فرمائے ہیں؟ چونکہ قرآن پاک میں وارد آیات و احکام پر مسلمانوں کا اتفاق ہے۔ اس لیے اس تحریر کے ذریعے اس موضوع سے متعلق پائی جانے والی غلط فہمیاں دور ہوں گی اور مسلمان قرآن و سنت کی طرف رجوع کریں گے اور تمسک قرآن کے ذریعے معاشرے میں حقیقی اسلامی تعلیمات کا فروغ ہوگا۔ اور بندہ مومن صحیح معنوں میں اللہ اور اس کے رسول کی رضا کو حاصل کرسکےگا۔
English abstract: The imitation of Infidels especially with western civilization is becoming a norm and trend of our society. Every Muslim looks like a follower of western civilization. It is quite difficult to differentiate between a Muslim and non-Muslim. There are many Hadiths which stated it ostracized but people object and arise questions about the validity of the Hadiths, and people could not refrain themselves from the imitation of Infidels. So, the standing of Imitation in the underlying article has been explained with the verses of Quran and it has been tried to know the position of the imitation of the infidels with the help of the Holy Quran. Consequently, through this writing, misunderstandings about the issue could be exterminated with the help of the Holy Quran. This will eliminate the bad traditions and customs of the society and Muslims will turn towards Qur'an and Sunnah.
Note: Downloadable document available in Urdu.
Keywords: Imitation, Infidels, Muslims, Quran, Sunnah, Western Civilization
Suggested Citation: Suggested Citation